اسرائیلی حملے جاری، مزید 183 فلسطینی شہید

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے بند نہ ہوسکے، صیہونی فوج کی بمباری سے ایک روز میں مزید 183 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کے شہر خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر ہسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، نصیرت کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہارگئےجبکہ النصر ہسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے ۔اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہادتوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 64ہزارسے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔