پی پی رہنما عقیلہ سنبل کا جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے شعبۂ خواتین کی سابقہ صدر عقیلہ سنبل نے جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کر لی۔عقیلہ سنبل نے مردان میں پریس کانفرنس  کے دوران جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ ہفتے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔سابقہ رہنما پی پی عقیلہ سنبل نے الیکشن سے کچھ روز قبل جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کی ہے۔