ڈی آئی خان: ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار سمیت 3 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق گزشتہ رات ہوئے حملے میں کوئیک رسپانس فورس کا اہل کار شہید ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ڈی ایس پی حافظ عدنان نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرنے والے2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مقامی اسقتال  منتقل کیا ہے۔