پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی انتخابات سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید بھی انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف کیس میں محفوظ فیصلہ جاری کردیا، ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔مختصر فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹربیونل نے کاغذات تیکنیکی بنیاد پر خارج کئے تھے، کیس کو اگر واپس بھیج بھی دیں تو ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے، کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی ہے۔فیصلے کے مطابق سابق وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید نے ٹکٹ واپس کردیا ہے، اسی باعث درخواست کو بغیر مزید کارروائی کے نمٹایا جاتا ہے۔