ملکی تاریخ میں پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوگیا : محسن نقوی

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکےتقریبا دس علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوگئی ہے، دوسرا مشن تھوڑی دیرکےبعد شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کےلیےہمارا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، متحدہ عرب امارات کےشکرگزارہیں، سارا مینج متحدہ عرب امارات کی حکومت نےکیا، متحدہ عرب امارات سے دو سپیشل جہازآئےتھے، پہلی فلائٹ میں 48فلیئرزشاہدرہ اورمریدکےقریب کیےگئے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کوفون کرکےمبارکباد دی، سموگ ٹاورچند ہفتوں تک سٹال ہوجائیں گے، بارش سےایئرکوالٹی نیچےجائےگا، پہلا تجربہ تھا ہم سیکھ رہے ہیں ۔