چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصّہ لینے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے لیے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق وزیرِ داخلہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔