عمران خان کیخلاف خاورمانیکا کے گھریلو ملازم کا بیان قلمبند

 اسلام آباد: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس میں خاورمانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کرادیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔خاورمانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاور مانیکا اور بشری بی بی کے گھر آتےتھے، اور کمرے میں چلے جاتےتھے، مجھے خاورمانیکا کہتےتھے جا کر انہیں دیکھو، میں کمرے میں جاتاتھا تو وہ مجھے ساتھ نہیں بٹھاتےتھے، بلکہ کہتےتھے کمرے سے باہر چلے جاؤ۔عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔