کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کیس میں قتل کی دفعہ شامل

 لاہور: ڈی ایچ اے میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کیس میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 302 لگائی گئی ہے جبکہ واقعہ کی تفتیش ڈی ایس پی کاہنہ کو دے دی گئی، ملزم افنان مقدمہ درج ہونے کے بعد جیل جا چکا ہے۔دوسری جانب، ہلاکت میں ملوث کم سن ڈرائیور افنان شفقت اعوان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور درخواست میں فریق بنائی گئی تمام شخصیات کو عدالت طلب کرے۔قبل ازیں، مدعی مقدمہ رفاقت علی کی جانب سے کم عمر ڈرائیور کے خلاف قتل کے مقدمے کی درخواست دی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کم عمر ڈرائیور افنان نے دانستہ طور پر گاڑی کو ٹکر ماری جس کا مقصد گاڑی میں سوار تمام افراد کی جان لینا تھا۔پولیس نے درخواست وصول کرتےہوئے ضمنی کارروائی کا آغاز کیا۔