نجکاری فہرست میں پی آئی اے موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے مسائل مختلف حکومتوں کے ہیں، یہ معاملات ایک دن کے نہیں، نجکاری فہرست میں پی آئی اے موجود ہے۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران نگراں وزیرِ اطلاعات نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے نجکاری کا ایک منصوبہ دیا جس پر نگراں حکومت عمل کر رہی ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں کاروبار نہیں کرتیں، ایئر لائنز اور ریلوے نہیں چلاتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن کے وزیر اگلے اجلاس میں آ کر بتائیں کہ کیسے نقصان ہو رہا ہے۔مرتضیٰ سولنگی کا پی آئی اے اور پی ایس او سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پی ایس او ایک خود مختار ادارہ ہے، وہ کیسے پی آئی اے کو تیل دے۔