فلسطینی مندوب اقوام متحدہ اجلاس میں رو پڑے

جنیوا:  اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری سے غزہ کے اسپتال قبرستان بن چکے ہیں اور اب تک 3 ہزار بچوں اور 1700 خواتین کو شہید کیا جا چکا ہے، یہ نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں فلسطینی مندوب ریاض منصور غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں کا زکر کرتے ہوئے رو پڑے۔فلسطینی مندوب نے نم آنکھوں اور بھرائی ہوائی آواز میں التجا کی کہ خدا کے لیے ہمارے بچوں کو بچالیں۔ 3 ہزار بچے ہلاک ہوچکے ہیں اور 1600 بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔فلسطینی مندوب ریاض منصور نے مزید کہا کہ ہر ایک سکینڈ میں کئی فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے۔ 1700 خواتین بھی بمباری میں شہید ہوئیں۔ محلے کے محلے تباہ ہوگئے اور خاندان کے خاندان اجڑ گئے۔