امریکی شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک

 امریکی ریاست مین کے شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مین میں فائرنگ کے واقعات تین مختلف مقامات پر ہوئے، حملہ آور نے ریسٹورنٹ، لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا، ملزم کی شناخت رابرٹ کے نام سے ہوئی جسے تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔