پارلیمانی جمہوریت کو کبھی چلنے نہیں دیا گیا: وکیل حامد خان

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل حامد  خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کو کبھی چلنے نہیں دیا گیا، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔اسلام آباد میں لٹریچر فیسٹیول میں جمہوریت، بیورو کریسی اور عدلیہ کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل حامد خان نے کہا کہ ملٹری، عدلیہ اور بیورو کریسی نو آبادیاتی پاور کے لیے بنائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کو کبھی بھی سنجیدہ ایشو کے طور پر نہیں دیکھا گیا، اسے صرف سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔سینئر وکیل حامد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترقیاتی فنڈز لوکل باڈیز سے لے کر ایم این اے اور ایم پی ایز کو دیے گئے۔