پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ کر لی

 پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ کر لی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کامیاب تجربے پر کمانڈر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔