پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب گوادر سے گرفتار

گوادر: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو گوادر سے گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما  فرخ حبیب، ان کے بھاٸی اور 4 ساتھیوں کوگوادر میں  گھر سے گرفتار کیا گیا۔ فرخ حبیب کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرخ حبیب، ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں  کو پنجاب پولیس کے اہلکار گوادر میں ان کے گھر سے ساتھ لے گئے۔ عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروائے۔