رضوانہ تشدد کیس: جج عاصم تاحال جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کے کیس میں سول جج عاصم حفیظ تاحال جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سول جج عاصم حفیظ کو 5 بار طلب کر چکی ہے۔جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک ہائی کورٹ کا تحریری حکم نہیں ملتا تب تک پیش نہیں ہوں گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو جج کے شامل تفتیش ہونے کا لکھ چکی ہے۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی تاحال جے آئی ٹی کو کوئی جواب نہیں ملا۔