نوابشاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 18 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال

 نوابشاہ کے قریب سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 11 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا، ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوئیں۔ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ سٹیشن پر روکا گیا تھا۔اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔