جھڑپوں کے دوران 20 ملین سوڈانی فاقہ کشی کے دہانے پر

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوجی دھڑوں میں جھڑپوں کے دوران  20 ملین سوڈانی فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان میں خوراک کے شدید عدم تحفظ میں مبتلا افراد کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوڈان میں 6.3 ملین افراد اس وقت غذائی ہنگامی امداد کے مستحق ہیں۔دوسری جانب، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی سے تقریباً 40 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل کو لڑائی شروع ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں جاری لڑائی میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔