مون سون کا اگلا اسپیل 31 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد: مون سون کا اگلا اسپیل 31 جولائی تا 6 اگست جاری رہے گا جس میں فلیش اور اربن فلڈنگ سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت ہوا جس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال ، ریسکیو و ریلیف آپریشن، فلیش فلڈنگ کی وجہ سے سڑکوں اور پلوں کی بحالی سمیت  ڈیمز اور دریاؤں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا اور منگلا اپنی گنجائش سے 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں، بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔