ملک و عوام کے مسائل حل کر نے کی تاریخ پھر دہرائیں گے: مریم نواز

چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مسائل حل کر نے کی اپنی تاریخ پھر دہرائیں گے۔ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی سیکرٹیریٹ میں مریم نواز سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این لاہور خواجہ عمران نذیر اور خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ تیمور، پرویز رشید اور دیگر موجود تھے۔ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے اُمور زیر غور آئے، اجلاس میں سوشل میڈیا،یوتھ ونگز کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ الیکشن کی تیاری، مسائل کی نشاندہی اور ان کے جلد از جلد حل کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے رہنما اورکارکن ہمارے سر کا تاج ہیں، ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دہرائیں گے۔