پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب وصولی کا انکشاف

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق صارفین سے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے۔جولائی 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 45 ارب جبکہ اگست میں 1 کھرب 15 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں لئے گئے، اسی طرح ستمبر میں صارفین سے لیوی کی مد میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔نومبر 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب پٹرولیم لیوی کی مد میں لیا گیا، اسی طرح جنوری 2026 میں صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 24 ارب روپے پٹرول لیوی وصول کی گئی۔دستاویز کے مطابق فروری میں 1 کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب پٹرولیم لیوی وصول کی گئی ہے۔