امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ طاقت ور طبقہ عوام کے حقوق پامال کر رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بٹگرام کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، بٹگرام میں 75 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ضلع بھر میں ایک بھی ڈگری کالج نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے خود اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں، 16، 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 23 لاکھ مقدمات زیر التواء ہیں، غریب کو انصاف نہیں مل رہا۔اُنہوں نے پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امن کی کوششوں سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔









