پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنیوالا بھارت آج خود تنہا بیٹھا ہے: اعزاز چودھری

اسلام آباد:سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کہتے ہیں بہت اچھی خبریں آرہی ہیں، امریکا ایران کی 47 سال کی بدگمانی ختم ہونے جارہی ہے۔پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ سب سے اچھی بات ہے کہ اس سب کا محور پاکستان ہے، اس معاملے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار رہا۔اعزاز چودھری نے کہا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ بھارت 10 سال سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا تھا آج خود تنہا ہوکر بیٹھا ہے۔