وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو

 تہران:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے، مشرق وسطی تنازعہ کے دیرپا حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ڈائیلاگ ہی میں تنازعات کا حل ہے۔