حکومتِ سندھ کی ترجمان و رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے آج بھی نوجوان نسل کو اپنی تعصبانہ سیاست کی عینک پہنانے کی ناکام کوشش کی۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ نوجوانوں سے کتابیں چھین کر کلاشنکوف تھمانے والوں کے منہ سے تعلیم پر بھاشن قیامت کی نشانی ہے۔ سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب! آج کے نوجوان باشعور ہیں آپ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پرائمری سے اعلیٰ ثانوی تک تعلیم مکمل طور مفت ہے، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی اپنی دُکان چمکانے کے لیے مصروف رہتی ہیں۔سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اتحاد، عوامی خدمت اور جمہور کی طاقت میں یقین رکھتی ہے۔










