ام رباب کیس میں وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ام رباب کیس میں وڈیرہ شاہی جیت گئی اور انصاف ہار گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔