اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید ایک مہرہ تھے، عمران خان نے انہیں استعمال کیا۔رہنما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور ان کے حواری بانی کی جان لینے پر تلے ہوئے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت تاریخی دن ہے، فیض حمید پر چارج شیٹ ہو چکی ہے، باقی گناہوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے فیض حمید کو استعمال کیا، فیض حمید ایک مہرہ تھے، علی امین گنڈا پور کی شرارتیں نہیں چلے گی، اب پاکستان کی بہتری ہوگی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی کورٹ میں ٹرائل میرے لیے سرپرائز نہیں ہوگا، یہ عمران خان اور فیض حمید کا ٹرائل کسی اور جگہ نہیں ہوسکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کو بچانے کے لیے پی ٹی آئی کے بانی نے سول نافرمانی کی کال دی۔ وہ سمجھتے تھے کہ فیض حمید بچ گئے تو بانی بچ جائیں گے۔










