ملتان: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ملتان میں جامعہ زکریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے، مصنوعی ذہانت کے شعبے پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، دیکھا جائے گا کہ ٹیکنالوجی انصاف کے حصول میں کس طرح مدد کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے آئی صرف ایک خیال نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، معاشرے میں انصاف کے حصول کے لیے قوانین اہم ہیں، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے، ہمارے ملک میں کئی سالوں سے مقدمات زیر التوا رہتے ہیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی کے استعمال سے بروقت انصاف فراہم کیا جا سکتا ہے، اے آئی کا استعمال شروع کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، مصنوعی ذہانت کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔









