پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات جلد ختم ہوجائیں گے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب میں 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، یہ مقدمات عمران خان کی گرفتاری کے بعد درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تمام جھوٹے مقدمات لڑ رہے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی شخص جیل کے اندر بیٹھ کر جرم کیسے کرسکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے بانی ن لیگ کے اعصاب پر ہیں۔









