عمران خان سے مختصر ملاقات ہوئی، جذباتی انداز میں گلے لگایا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے مختصر ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے جذباتی انداز میں گلے لگایا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا کہ آپ اور میں ایک ہیں، جو کچھ ہوا، ہوا، میں نے انہیں بتایا کہ گزشتہ 40 دنوں میں مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صرف ایک چہرہ ہیں، کیس کسی اور کا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو معاشی تباہی سے بچائیں گے، میں نے ہی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے درخواست دی تھی۔