پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری طویل سرحد ہے، امن کے لیے عوام اور افواج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے، کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، طلباء سے کہنا چاہتا ہوں کہ کسی بھی چیز پر بریک نہ لگائیں، اپنی ڈگری سے دنیا میں اپنا لوہا منوائیں، سب سے بڑھ کر آپ کو اپنے والدین کا احترام کرنا ہوگا۔ اور اساتذہ، زندگی میں مقابلہ کرنا سیکھیں۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آرز بھی ڈگریاں ہوتی ہیں، میرے خلاف 264 کے قریب ایف آئی آر درج ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں کے نوجوانوں کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں مدد کریں، ہمارا صوبہ پسماندہ نہیں، دنیا میں عظیم ترین لوگ اسی میں پیدا ہوئے ہیں۔










