سٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخ ملکی معیشت پر عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹ کی حد عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایکویٹی مارکیٹ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ الحمدللہ آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی ​​تاریخ رقم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی بلندی اور رفتار سمیت ہر تاریخی کام مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا ہے۔ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک میں نہ صرف استحکام آیا ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کا یہ ریکارڈ سرمایہ کاروں کے غیرمتزلزل اعتماد اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیاں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ثابت ہو رہی ہیں، ن لیگ نے اسٹاک مارکیٹ میں سیاسی نعرے نہیں لگائے بلکہ اسے کراس ون کرایا۔اعلیٰ پالیسیز سے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرایا