سانحہ ڈی چوک حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا: بیرسٹر سیف

صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کر دی ہے۔ ماڈل ٹاؤن کے بعد ڈی چوک کا واقعہ بھی جعلی حکومتکے ماتھے کا جھومر  بن گیا۔خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ظلم کر کے ہار گئی اور پی ٹی آئی نے ظلم سہ کر جیتا۔ ماڈل ٹاؤن کے بعد ڈی چوک کا واقعہ بھی جعلی حکومت پر بوجھ بن گیا۔ ایسا ظلم کیا گیا کہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو قل بھی کانپ اٹھے گا۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں۔ نہتے کارکنوں پر گولیاں برسانا خوف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جعلی اور ظالم حکومت نے 18 اور 20 سالہ نوجوانوں کے سروں میں گولیاں ماریں۔کے پی کے مشیر نے کہا کہ عمران خان کو ظلم اور بربریت سے عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ عطا تارڑ نے قتل گاہ میں پریس کانفرنس کر کے خود کو وقت کا بیٹا ثابت کر دیا۔ ظلم و جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سوگ کی بجائے جشن منا رہی ہے۔ پی ٹی آئی فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے۔ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی بلا رہے ہیں۔