فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شرپسندوں کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے کچل کر شہید کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔احتجاج کے دوران 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ناانصافی ہوئی، کیا قتل اور دوسروں کو زخمی کرنا پرامن احتجاج ہے؟ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔