1 شخص 1 پارٹی کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہے

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے ایک پارٹی کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت یا تحریک کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے کہوں گا کہ اسے طاقت سے روکا جائے، ان پر چھوٹے واقعے کا الزام نہیں بلکہ 9 مئی کا ہے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک، ملکی فوج اور اداروں پر حملہ کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہنگامہ آرائی پر وفاق پر حملہ آور ہے۔