پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنا رہے ہیں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنا رہے ہیں۔سینیٹر طلال چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنا رہے ہیں۔ جب سے یہ جوڑا بنا ہے، انہوں نے اپنے مفادات کے لیے پاکستان کی سیاست اور حکمرانی کو نقصان پہنچایا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے دور میں ہر پوسٹنگ اور ٹرانسفر ایک ریٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ اپنے مفادات کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔ آپ کو دوست ممالک سے ملنے والے تحائف بہت پسند تھے۔ آپ کو سعودی عرب کے حوالے سے اپنے بیان پر شرم آنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے احتجاج پہلے بھی ناکام ہوچکے ہیں، یہ ہتھکنڈے بانی پی ٹی آئی کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔