شیخوپورہ: مختلف واقعات میں بچے سمیت 5 افراد قتل

 شیخوپورہ:  شیخوپورہ میں خونریز 24 گھنٹے، مختلف واقعات میں بچے سمیت 5 افراد قتل ہو گئے۔شہر اور گردونواح میں قتل کی وارداتیں، ایک خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، شیش محل میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے باعث نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔رحمان پورہ میں پان شاپ پر سوئے ہوئے شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، کچانوالی میں اندھی گولی لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق چیچوکی ملیاں کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوگئی، نارنگ منڈی میں معمولی جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا، فائرنگ سے نوجوان قتل ہو گیا۔شیخوپورہ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات شروع کر دیں۔