غیر قانونی VPN استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی وی پی اینز بند کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔ وزارت داخلہ کے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد وی پی این استعمال کر رہے ہیں، وی پی این کے ذریعے دہشت گردوں کو بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد ملتی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنی شناخت اور کمیونیکیشن چھپانے کے لیے وی پی این استعمال کرتے ہیں جب کہ وی پی اینز کو فحش اور گستاخانہ مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔