ہنزہ ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے روایتی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہنزہ :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے جس میں وہ بھرپور طریقے سے زندگی جیتے ہوئے نظر آئے ۔انہوں نے روایتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ہنزہ ویلی میں بنائی گئی ۔ ویڈیو میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کا احوال دیکھا جاسکتا ہے۔ تقریب میں مقامی موسیقی بجائی جارہی تھی جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی افراد کے ساتھ مل کر روایتی رقص کرتے نظر آئے ۔