منہاج القرآن میں طالبات کے ساتھ خرم نواز گنڈا پور کی بد زبانی

منہاج القرآن گرلز ہاسٹل میں طالبات کے ساتھ خرم نواز گنڈاپور کی بد زبانی، دھمکی آمیز لہجے میں گفتگو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے زیرِ انتظام منہاج القرآن گرلز ہاسٹل میں طالبات نے سحری کے انتظامات پر شکایت کی اور احتجاج کیا۔ بات انتظامیہ تک پہنچی تو خرم نواز گنڈا پور طالبات کو قطار میں کھڑا کر کے خوب گرجے برسے جس کی فوٹیج وائرل ہو گئی۔

خرم نواز گنڈا پور کا لہجہ دھمکی آمیز تھا جس سے طالبات سہم گئیں۔ فوٹیج پر منہاج القرآن انتظامیہ کا موقف تھا کہ طالبات بغیر اجازت ہاسٹل سے باہر گئیں جس پر ان کی سرزنش کی گئی تھی۔ خرم نواز گنڈا پور سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے بات کرنے سے گریز کیا۔