’شیشا اوپر کرلو، گاڑی پیچھے لو ورنہ پڑے گی ایک‘

بولی وڈ اداکارہ سلمان خان، سیف علی خان، سونالی باندرے اور تبو اپنے 20 سال پرانے نایاب ہرن کے کیس کے آخری فیصلے کے لیے جودھپور عدالت پہنچے جہاں میڈیا نمائندوں اور مداحوں کی بڑے تعداد موجود تھی۔اس دوران تمام اداکار ہی کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے، تاہم اداکار سیف علی خان

پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ کافی غصے میں بھی نظر آئے۔سیف علی خان جس دوران عدالت پہنچے تو ان کی گاڑی کو مداحوں اور میڈیا نمائندوں نے گھیر لیا، جس کے بعد وہ اپنے ڈارئیور پر غصہ کرنے لگے۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکار نے اپنے ڈرائیور پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ’شیشا اوپر کرلو، گاڑی پیچھے لو ورنہ پڑے گی ایک‘۔اس دوران رپورٹرز سیف علی خان سے نایاب ہرن کے شکار کے کیس کے سلسلے میں سوالات کررہے تھے، جس کے جوابات نہ دینا ہی اداکار نے بہتر سمجھا۔