حسینہ ہتھیار لے کے سڑک پر نکل آئی

عدنان پاشا کے بعد ایک اور حسینہ ہتھیار لے کے سڑک پر نکل آئی۔ جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شہریوں کا پسندیدہ مشغلہ اور قانون نافذ کرنے والوں کو کھلا چیلنج ہے۔ عدنان پاشا کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی

فائرنگ کی ویڈیو کے بعد کراچی کی لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔رئیس گھرانے سے تعلق، فلمی انداز اور کھلے عام اسلحہ کے استعمال نے نوجوان نسل کو نئے نئے شوق دے دیئے ہیں۔ آج کل نوجوانوں میں کھلے عام فائرنگ کرنے اور ویڈیو بنانے کے متعدد کیس سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں۔ شہر قائد کے علاقہ کلفٹن، سی ویو میں فلمی سین دہرانے والوں میں لڑکیاں لڑکوں سے بھی آ گے نظر آتی ہیں جس طرح فلمی سین میں ہیرو یا ولن یا پھر اس کی گرل فرینڈ مختلف ہتھیاروں اور انداز سے فائرنگ کرتے ہیں اور ایسے ہی انداز کراچی کی سڑکوں پر بھی با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔