اہم خبریں

801470_18774361_1711624164.jpg

وزیراعظم کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر وزیرِاعظم شہباز شریف سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، اس ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس سے ملاقات ایک گھنٹہ 25 منٹ جاری رہی، وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں