Post With Image

’’سنجو ‘‘ نے کی بھائی جان کو پچھاڑ دیا


ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’’ سنجو ‘‘ نے کمائی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’ سنجو ‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 325 کروڑ 57 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جب کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی نے 320 کروڑ 24 لاکھ کا بزنس کیا تھا اور اب کہا جارہا ہے فلم ’ سنجو ‘ ، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گی۔دوسری جانب ہدایت کار فلم ’’ سنجو ‘‘ کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں بھی ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا