Post With Image

صباقمرکی شرمناک تصاویر لیک ‘ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا


اداکارہ صبا قمر ماڈلنگ، ڈراما اور فلم کا ایک جانا پہچانا نام ہیں جو سرحد کے اس پار بھی یکساں مقبول ہیں لیکن اب ان کی ایسی شرمناک تصاویر لیک ہوگئی ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔اداکارہ صبا قمر کی ایک فوٹو شوٹ کی بیک اسٹیج (BTS) تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہیں۔ صبا قمر کی یہ تصاویر ان کے حال ہی میں ڈیزائنر عمران راجپوت کیلئے کرائے جانے والے فوٹو شوٹ کی ہیں ۔منظر عام پر 3 تصاویر آئی ہیں جن میں صبا قمر سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔انہوں نے پینٹ کوٹ پہن کر یہ فوٹو شوٹ کرایا جس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کوٹ کے نیچے کچھ نہیں پہنا ہوا تھا لیکن اب سامنے آنے والی تصاویر انتہائی قریب کی بنی ہوئی ہیں جن میں اداکارہ کو ’ اندرونی کپڑوں‘ سے بے نیاز دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر میں وہ کچھ بھی نظر آرہا ہے جو چھپانا انتہائی ضروری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان کی نیویارک کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس میں وہ بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کے ہمراہ سگریٹ پیتی ہوئی پائی گئی تھیں۔صبا قمر کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور لوگ بڑھ چڑھ کر اداکارہ پر طعن و تشنیع کر رہے ہیں۔ حنظلہ طیب نے ٹوئٹر پر لکھا ’ صبا قمر نے بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا، کیا وہ مسلمان بھی ہے؟‘۔ارسلان نے لکھا ’ سب لوگ صبا قمر کی تصاویر بھی دیکھیں گے اور فتوے بھی لگائیں گے‘۔انسٹا گرام صارفین بھی صبا قمر کی تصاویر پر سیخ پا نظر آئے، لالی ووڈ فلم انڈسٹری (پاکستانی فلم انڈسٹری) کے حوالے سے خبریں شیئر کرنے والے پیج لالی ووڈز نے لکھا ” ہم اس وقت تک یہ تصویر شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے جب تک اس کی تصدیق نہ ہوجاتی، یہ تصاویر بیک اسٹیج کی ہیں اور اصل ہیں۔ اس کی ذاتی زندگی ہے جو مرضی کرتی پھرے لیکن بنیان کے بغیر تصاویر انٹرنیٹ پر پھیلانا ، یہ ٹھیک نہیں ہے“۔طوبیٰ نے صبا قمر کی تصاویر پر غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں پہلے صبا قمر بہت اچھی لگتی تھی لیکن اب زہر لگتی ہے اوروہ سخت نفرت کرنے لگی ہیں کیونکہ صبا قمر میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔الہام روشن نے لکھا کہ ہر شخص کی اپنی زندگی اور اسے گزارنے کا اپنا ضابطہ ہے لیکن یہ تصاویر بہت ہی شرمناک ہیں، اب یہ معاملہ اللہ اور صبا قمر کے درمیان ہے۔نجیب حسین نے اسے باغی ڈرامے میں قندیل بلوچ کا کردار ادا کرنے کا اثر قرار دیا۔بعض لوگوں نے صبا قمر کو ذہنی مریض اور کسی نے بے شرم قرار دیا تو ایسے میں ایک دلآویز صاحب بھی منظر عام پر آئے جو ناقدین پر برس پڑے۔ انہوں نے لکھا ’ یہ جو اتنے لوگ یہاں شرم کرو کہہ رہے ہیں وہ خود کیا کرتے ہیں؟ فرق صرف اتنا ہے کہ یہ لوگ بتادیتے ہیں یا نظر آجاتا ہے لیکن تم لوگوں کا پتا نہیں چلتا ، اسلام کے ٹھیکیدارو برائے مہربانی کسی پر انگلی نہ اٹھاﺅ‘۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا