Post With Image

ہارون بلور کی شہادت کے بعد پی کے 78 میں انتخاب ملتوی


الیکشن کمیشن نے پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوان دھماکے کے بعد پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کر دیئے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق، الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہارون بلور کی شہادت کے بعد کیا گیا، پی کے 78 پر الیکشن عام انتخابات کے بعد کرائے جائیں گے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ ادھر اے این پی کے شہید رہنما ہارون احمد بلور کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے ادا کی جائے گی اور انہیں وزیر باغ پشاور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹے دانیال اور باسم چھوڑے ہیں، دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ بار نے اے این پی رہنما کی شہادت پر سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا