Post With Image

سپریم کورٹ: مشرف کو وطن واپسی کیلئے کل دوپہر 2 بجے تک کی مہلت


سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلئے کل دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مشرف کل 2 بجے تک آ جائیں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا سپریم کورٹ واپسی کیلئے پرویز مشرف کی شرائط کی پابند نہیں، کہہ چکے مشرف کو تحفظ دیں گے، لکھ کر گارنٹی دینے کے پابند نہیں، مشرف کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں، سیاستدانوں کی طرح آ رہا ہوں کی گردان نہ کریں، اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا، ملک ٹیک اوور کرتے وقت خوف نہیں آیا ؟ مشرف کو رعشہ کا مسئلہ ہے تو انتخابات میں مکہ کیسے دکھائیں گے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا