Post With Image

عدالت نے شیخ رشید کو اہل قرار دے دیا


اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو اہل قرار دیتے ہوئے لیگی رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ کی اہلیت کے حوالے سے کیس کا انتہائی مختصر فیصلہ سنایا اور شیخ رشید احمد کو اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی۔ شکیل اعوان نے شیخ رشید پر کاغذات نامزدگی میں زرعی آمدن چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔شیخ رشید کی نااہلی کے خلاف درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں ان پر 2013 کے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔لیگی رہنما کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی تھی۔سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے گھر کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ ظاہر کی جب کہ گھر کی بکنگ 4 کروڑ 80 لاکھ سے شروع کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے تھے کہ فتح جنگ کے موضع رامہ میں زمین زیادہ لیکن کاغذات میں کم ظاہر کی گئی ہے۔ریکارڈ کے مطابق شیخ رشید کی زمین ایک ہزار 81 کنال ہے لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی میں 968 کنال اور 13 مرلہ ظاہر کی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نا اہلی کیس کا فیصلہ سننے کیلئے شیخ رشید احمد اور درخواست گزار شکیل اعوان سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے امید ظاہر کی کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی وہ انہیں قبول ہوگا۔ ایک صحافی نے سوال کیا ’عید سے پہلے قربانی دیکھ رہے ہیں؟‘ جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ اللہ کو پتا ہے ویسے یہ قربانی کا مہینہ نہیں ہے، اللہ کے فضل سے ساری زندگی پراعتماد رہاہوں۔دوسری جانب لیگی رہنما اور شیخ رشید نا اہلی کیس کے درخواست گزار شکیل اعوان بھی سپریم کورٹ پہنچے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ انصاف ہوا تو پھر شیخ رشید کو سزا ہوگی۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اہل یا نا اہل، سپریم کورٹ اپنا فیصلہ آج سنائے گی۔ تین رکنی بینچ نے لیگی رہنما شکیل اعوان کی درخواست پر فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا