Post With Image

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری


ملتان : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مظفر آباد اور ٹوٹلپورہ ملتان میں ممبرسازی کیمپ کا دورہ کیا، وہاں لوگ ایسی لیڈرشپ چاہتے ہیں جو ان کےمسائل حل کرے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا ملتان میں 3روزہ دورے کا آخری روز ہے ، بلاول بھٹو ملکی صورتحال پر آج سہ پہرایک بجے پریس کانفرنس کریں گے اور 3بجےکارکنوں سے خطاب کریں گے جبکہ آصف زرداری کے ہمراہ تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کوسیاسی مرکز بنانےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم سرائیکی سیکٹرکوالگ صوبہ بنائیں گے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا