Post With Image

بدعنوانی جہاں بھی ہو احتساب کرنا نیب کا کام ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے اورنج لائن پر کرپشن کا رونا دھونا قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے جبکہ نیب سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا آرمی چیف سے ملاقات کی وہ بالکل سیدھی بات کرتے ہیں اور وہ جو کام کر رہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہمیں مل کر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانا ہے اور پاک فوج ملک کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔ مجھے نیب نے طلب کیا اور میں وہاں گیا جبکہ نیب کے تمام سوالات کو پوری قوم کے سامنے پیش کیا اور بدعنوانی جہاں بھی ہو اس کا احتساب کرنا نیب کی ذمہ داری ہے جہاں اربوں کھربوں کھائے گئے امید ہے نیب ان کو بھی سامنے لائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا موقع ملا تو خیبرپختونخوا اور سندھ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے جبکہ دونوں صوبوں میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا جب لندن گیا تب بھی چہ مگوئیاں کی گئیں تاہم وائرل انفلوئنزا کا شدید حملہ ہوا تھا اب بہتر ہوں۔ چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا انہوں نے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا اور میں نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا