Post With Image

جو مشن چن لیا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ،نوازشریف


نواز شریف کا کہنا ہے 2013 میں حکومت سنبھالنا ایک چیلنج تھا ، کہیں ترقی ہورہی ہے تو تسلیم کرو۔ انہوں نے کہا جو مشن چن لیا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ، ن لیگ کے منشور میں چار الفاظ ہوں گے ووٹ کو عزت دو۔ سابق وزیراعظم نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کو نیا صدر منتخب کرنے آئے ہیں ، کیونکہ ہمارے لیے یہ صورتحال پیدا کر دی گئی۔ انہوں نے کہا 2013 میں عوام نے کروڑوں ووٹ دے کر وزارت عظمیٰ کے منصب پر بٹھایا ، 4 سال ملک کے بارے میں سوچا اور پاکستان کے مسائل کا حل نکالا، دہشتگردی ختم کی۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ کہیں ترقی ہو رہی ہے تو اسے صدق دل سے تسلیم کریں ، 2013 میں پاکستان میں اندھیرے ہی اندھیرے تھے ، پاکستان ترقی کے بجائے تیزی سے پیچھے کی طرف جا رہا تھا ، پاکستان میں روز دھماکے ہوتے تھے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا